20 دسمبر 2014 - 19:49
امریکہ 1300 فوجی عراق روانہ کرے گا

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہےکہ عراق کے لئے آئندہ برس کے آغاز میں ایک ہزار تین سو فوجی روانہ کئےجائيں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوجی ماہرین عراق فوج کے بارہ بریگيڈز اور پیشمرگہ فورسز کے تین بریگيڈز کو ٹریننگ دیں گے۔ پنٹاگوں کے ترجمان نے دعوی کیا کہ دہشتگڑدوں کے خلاف عراقی فوج کی حمایت کے لئے فضائي کاروائياں شروع کی جائيں گي۔ واضح رہے فوجی اور سیاسی ماہرین کا خيال ہے کہ عراق و شام میں داعش کے خلاف امریکہ کی سربراہی میں بنایا گيا اتحاد کامیاب نہیں رہا ہے بلکہ داعش کےخلاف جو بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ عراقی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے حاصل کی ہیں۔

.......

/169